قرآن مجید

( قُرْآنِ مَجِیْد )
{ قُر + آ + نے + مَجِیْد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرآن' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'مجید' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء میں "اسلامی انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - بزرگ ترین قرآن؛ مراد : قرآن
"قرآن مجید کے ٥ خصوصی ناموں کا اعلان کیا ہے جو خود قرآن مجید کی مختلف سورتوں میں آئے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٢٣٧ )