قرض دہندہ

( قَرْض دَہِنْدَہ )
{ قَرْض + دَہِن + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرض' کے ساتھ فارسی مصدر 'دادن' سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'دہندہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩١٧ء میں "علم المعیشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : قَرْض دَہِنْدَوں [قَرْض + دَہِن + دوں (و مجہول)]
١ - ادھار دینے والا؛ (عموماً) سود پر روپیہ قرض دینے والا۔
"قرض دہندوں کی تعداد . برطانوی ہند کے مقابلے میں تین گونہ زائد ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند، (ترجمہ) ٤٣٥:١ )