بار کونسل

( بارْ کَونْسِل )
{ بار + کَون (و لین) + سِل }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دو اسما (Bar) اور (Council) سے مرکب ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥١ء میں ہفت روزہ 'مراد' خیرپور میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بار ایسوسی ایشن کی مجلس منتظمہ۔
"بار کونسل نے بھی اپنی ایک تجویز میں چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے ریاست میں اخبار کے ڈکلریشن پر پابندی ختم کر دی ہے۔"      ( ١٩٥١ء، ہفت روزہ 'مراد' خیرپور، ٦ مارچ، ١ )
  • bar council