قدرتی سائنس

( قُدْرَتی سائِنْس )
{ قُد + رَتی + سا + اِنْس }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قدرت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے کے بعد انگریزی زبان میں اسم 'سائنس' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں "قافلہ شہیدوں کا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ علم جس کے تعلق دنیا میں موجود تمام قدرتی اشیا یا مظاہر قدرت سے ہو۔
"اناتولی کے سکول کے قدرتی سائنس کے استاد کو اپنے مضمون سے عشق تھا۔"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٦:٢ )