١ - وہ حکم جو باری تعالٰی نے کل موجودات کی نسبت لگا دیے ہیں، قضا وہ حکم اجمالی ہے جو روز ازل تمام موجودات کی نسبت لگایا جا چکا اور قدر وہ حکم ہے جو اس حکم ازلی یعنی قضا کے موافق ہر فرد کی نسبت بتدریج و بالتفصیل ہوتا رہتا ہے، مشیت الہی، حکم الہی، تقدیر۔
"کسی میں مدافعت کا بھی یارانہ تھا اور ان کے حملہ کو قضا و قدر کا طمانچہ سمجھ کر راضی برضا بیٹھ جاتا۔"
( ١٩٨٦ء، انصاف، ٢١٢ )