قضا نماز

( قَضا نَماز )
{ قَضا + نَماز }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قضا' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'نماز' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : قضا نمازیں [قضا + نَما + زیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : قضا نَمازوں [قَضا +نَما + زوں (و مجہول)]
١ - وہ نماز جس کا وقت گزر گیا ہو، چھوٹی ہوئی نماز۔
"سارے دن کی قضا نمازیں ادا کیا کرتا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٣٥٣ )