قصیدہ نگاری

( قَصِیدَہ نِگاری )
{ قَصی + دَہ + نِگا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصیدہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگاشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نگار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قصیدہ لکھنا، مدح سرائی۔
"قصیدہ نگاری میں بالعموم فارسی شعرا ہی کی تقلید کی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٢ )