قصیدہ گو

( قَصِیدَہ گو )
{ قَصی + دَہ + گو (و مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصیدہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'گفتن' سے مشتق صیغہ امر 'گو' بطور لاحقہ امر ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٨٥ء میں "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - قصیدہ کہنے والا شاعر یا مدح کرنے والا شخص۔
"قصیدہ گو شعرا نے قصیدہ نگاری میں بالعموم فارسی شعرا ہی کی تقلید کی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٢ )