قصہ کہانی

( قِصَّہ کَہانی )
{ قِص + صَہ + کَہا + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصہ' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کہانی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦١ء میں "کلیات اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
واحد غیر ندائی   : قِصّے کَہانی [قِص + صے + کَہا + نی]
جمع   : قِصّے کَہانِیاں [قِص + صے + کَہا + نِیاں]
جمع غیر ندائی   : قِصّے کَہانِیوں [قِص + صے + کَہاں + نِیوں (و مجہول)]
١ - جھوٹی داستان، افسانہ، فضول باتیں۔
"ان قصّہ کہانیوں کو عام عام کرنے میں ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٢٧ )
٢ - ذکر اذکار، باہم داستان خوانی کرنا، داستان گوئی۔
 نہ وہ راتیں نہ وہ باتیں نہ وہ قصہ کہانی ہے سر بستر فقط ہم یا ہماری ناتوانی ہے      ( ١٨٢٤ء، دیوان مصحفٰی (انتخاب رامپور) ٢٣٥ )