صبح دم

( صُبْح دَم )
{ صُبْح + دَم }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صبح' کے بعد فارسی اسم 'دَم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - علی الصباح صبح سویرے۔
 شب کی زنجیر میں صبح دم ٹوٹی وہ درو بام سے کرن پھوٹی      ( ١٩٥٧ء، نبض دوراں، ٢٤٦ )
  • down of day
  • early morning