صف بستہ

( صَف بَسْتَہ )
{ صَف + بَس + تَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صف' کے بعد فارسی مصدر 'بستن' سے صیغہ حالیہ تمام 'بستہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "اخبار مفید عام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - پرا جمائے ہوؤے، قطار باندھے ہوئے، لڑائی پر آمادہ۔
"ہندوقوں کے دہانے ان لوگوں کی طرف کر دیے گئے جو باغ میں نماز کے لیے صف بستہ تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٩ )
  • drawn up in a line or row