صغیرہ و کبیر

( صَغِیرہ و کبِیر )
{ صُغی + رو (واؤ مجہول) + کَبِیر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صغیر' کے ساتھ 'واؤ' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'کبیر' لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء کو "قصّہ ابوشحمہ" میں استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کم سن اور بزرگ، ادنٰی و اعلٰی، عام لوگ، چھوٹے اور بڑے۔
"سلطان سواری مثل باد بہاری شہر میں داخل ہوئی صغیر و کبیر بصد شوق دوڑے آئے۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلٰہ، سرشار، ٨٣ )