صرف خاص

( صَرْفِ خاص )
{ صَر + فے + خاص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صرف' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'خاص' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٤١ء کو "دیوانِ شاکر ناجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - بادشاہ، نواب یا امیر وغیرہ کے ذاتی خرچ کی جائیداد، رقم؛ شعبۂ شاہی جاگیر۔
"ان کے پاس ایک بہت بڑی جاگیر تھی جو صرف خاص کہلاتی تھی۔"      ( ١٩٧٢ء، ہماری زندگی، ٣٠ )