صدر جہاں

( صَدْرِ جَہاں )
{ صَد + رے + جَہاں }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صدر' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'جہان' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٥ء کو "نوراللغات" کے حوالے سے رنگین کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چیف جسٹس۔
"سلاطین کے عہد میں صدر جہاں کے نام سے اس قسم کا عہدہ قائم تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، حیات سلیماں، ٢٤٧ )
٢ - عورتوں کے ایک فرضی جن کا نام۔
 صدر جہاں سے لگایا کسی نے ہے لگا کوئی کہے ہے کہ ہے زین خاں کا مجھ پہ کرم      ( ١٨٣٥ء، رنگین (نوراللغات) )