صدر الصدور

( صَدْرُ الصُّدُور )
{ صَد + رُص (ا ل غیر ملفوظ) + صُدُور }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم 'صدر' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'صدور' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "سفرنامۂ روم و مصر و شام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - (برصغیر کے شاہی دور میں) منصف اعلٰی، چیف جج جسے اوقاف یا مذہبی امور کی نگرانی اور قاضی کی تقرری وغیرہ کا اختیار بھی ہوتا تھا، دیوان خالصہ، شاہی گھر کا محافظ۔
"حضور! سمجھتے ہیں کہ یہ صدر الصدور ہے رشوت لیتا ہو گا لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے، یہ روپے میری تنخواہ کے ہیں قبول فرما لیجیے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٢٢٨ )
  • chief judge;  chancellor;  (in India)
  • the principal Sadr-amin (now called a subordinate judge)