آخریں

( آخِرِیں )
{ آ + خِرِیں }
( عربی )

تفصیلات


اخر  آخِری  آخِرِیں

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے ماخوذ اسم فاعل 'آخر' کے ساتھ 'یں' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'آخریں' بنا اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے، سب سے پہلے ١٧٧١ء میں "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - سب سے آخری، اختتام۔
"تمام علوم اولین و آخرین خدا نے سکھا پڑھا دیے تھے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٣، ١٨٥ )
  • اَوَّلِیں
  • last