فیچر نگار

( فِیچَر نِگار )
{ فی + چَر + نِگار }

تفصیلات


انگریزی زبان سے دخیل اسم 'فیچر' کے بعد فارسی مصدر نگارشتن سے مشتق صیغۂ امر 'نگار' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "فن ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : فِیچَر نِگاروں [فی + چَر + نِگا + روں (و مجہول)]
١ - فیچر لکھنے والا۔
"سب ایڈیٹر ان شعبوں میں پہنچ کر فیچر نگار بن گیا۔"      ( ١٩٦٨ء، فن ادارت (ب) )