فٹ نوٹ

( فُٹ نوٹ )
{ فُٹ + نوٹ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو ماخذ زبان کے دو اسما 'فٹ' اور 'نوٹ' کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا اور اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اپنے اصل معنوں میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع استثنائی   : فُٹ نوٹس [فُٹ + نوٹس (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فُٹ نوٹوں [فُٹ + نو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]
١ - وہ تشریح جو ذیل میں درج کی جاتی ہے، ذیلی نوٹ، پاورق، حاشیہ۔
"دو چار مقام پر ایک آدھ لفظ پڑھا نہیں گیا اس کے متعلق فٹ نوٹ میں حسب ضرورت صراحت کر دی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، مارچ، ٧ )
  • foot note