فوٹو گرافر

( فوٹو گِرافَر )
{ فو (و مجہول) + ٹو (و مجہول) + گِرا + فَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو دراصل ایک انگریزی اسم فوٹو اور ایک انگریزی صفت 'گرافر' کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "سیر کہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فوٹو گِرافَرز [(و مجہول) + فوٹو + گِرا + فَرز]
جمع غیر ندائی   : فوٹو گِرافَروں [فو (و مجہول) + ٹو + گِرا + فَروں (و مجہول)]
١ - کیمرے کے ذریعے عکسی تصویر کھینچنے والا، عکاس۔
"اس کا طریق کار فوٹو گرافر کی بجاش نقاش کی مصوری کا طریق کار ہو جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، سرسید احمد خان اور ان کے نامور رفقا کی اردو نثر کامتی اور فکری جائزہ، ١١٥ )
  • photographer