انگریزی زبان سے دخیل اسم ہے ماخذ زبان میں بطور فعل بھی استعمال ہوتا ہے مگر اردو میں اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣١ء کو "مکتوبات عبدالحق" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اسلام آباد میں فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسر کی گریڈ ١٧ میں ایک عارضی اسامی وضع کرنے اور پُر کرنے کے بارے میں . منظوری ارسال خدمت ہے۔"
( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ١٨ )