فلک ہفتم

( فَلَک ہَفْتُم )
{ فَلَکے + ہَف + تُم }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فلک' کو کسرۂ صفت کے ذریعے فارسی صفت عددی 'ہفتم' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - ساتواں آسمان، (مجازاً) نہایت بلندی۔
"اونچا سنتے ہیں اس لیے فلک ہفتم سے فلک اول پر تمھاری دعائیں سننے کے لیے تشریف لائے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، غالب، ٧١ )