فلک الافلاک

( فَلَک الْاَفْلاک )
{ فَلَکُل + اَف + لاک }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد فلک کو حرف تخصیص 'ا ل' کے ذریعے اسی اسم کی جمع 'افلاک' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - فلک اطلس، عرشِ معلّٰی
"قدما کے ہاں فلک الافلاک قدیم تھا اور زماں اسی فلک الافلاک کی حرکات کا نام تھا۔"      ( ١٩٧٤ء، تاریخ اور کائنات، ١٥٩ )
  • The primum mobile;  the highest heaven
  • the empyrean