فلک اطلس

( فَلَکِ اَطْلَس )
{ فَلَکے + اَط + لَس }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اسم جامد'فلک' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے متداخل اسم 'اطلس' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم و صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - نواں آسماں جو کواکب سے خالی ہے۔
"چار منازل عناصر اور سات منازل کواکب و سیارہ اور ایک منزل فلک کرسی اور ایک منزل فلک سادہ یعنی فلک اطلس کہ جس کو فلک اعظم خطاب دیتے ہیں۔"      ( ١٩٤٧ء، مضامین فرح، ٢٧٦:٤ )