فیصلہ کن

( فَیصْلَہ کُن )
{ فَیص (ی لین) + لَہ + کُن }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'فیصلہ' کے بعد فارسی مصدر 'کردن' سے مشتق صیغہ امر 'کن' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٥١ء کو "نیم رخ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - فیصلہ کرنے والا، دو ٹوک، قطعی، حتمی۔
"حضرت عبداللہؓ، ابن جعفر کے اصرار پر فیصلہ کن انداز میں فرمایا۔"      ( ١٩٧٩ء، کھوئے ہوؤں کی جستجو، ٥٩ )