فیصل

( فَیصَل )
{ فَے (ی لین) + صَل }
( عربی )

تفصیلات


فصل  فَیصَل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اپنے اصل معنوں اور ساخت کے ساتھ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٧٩ء کو قصۂ الوشحمہ" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - فیصلہ، تصفیہ۔
"تمام انفرادی اعمال و انتخابات پہلے سے فیصل شدہ ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٦٧٢ )
صفت ذاتی
١ - طے، ختم۔
"بے شبہ آپ کا مقصود صرف یہ ہے کہ امیر حق فیصل ہو جائے۔"      ( ١٨٨٩ء، مقالات شبلی، ٤١:٨ )