فیلو شپ

( فَیلو شِپ )
{ فَے (ی لین) + لو (و مجہول) + شِپ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو انگریزی اسم 'فیلو' کے بعد شپ بطور لاحقہ صفت لانے سے مرکب بنا تھا۔ اردو میں اپنے اصل معنی مگر عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "کلیات فانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
جمع استثنائی   : فَیلو شِپس [فَے (ی لین) + لو (و مجہول) + شِپْس]
١ - کسی کالج، یونیورسٹی کا وہ گریجوایٹ جس کو عملے میں شریک کر لیا گیا ہو اور اسے کچھ رقم بطور وظیفہ بھی دی جاتی ہو نیز کسی سوسائٹی، علمی جماعت، یا یونیورسٹی کی مجلس کا ممبر۔
"اگر کوئی فیلو سات سال تک برقرار رہے تو اس کے بعد خود بخود اس کی فیلو شپ ختم ہو جاتی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون، ٧ )
٢ - تعلیمی ادارے کے فیلو کا مشاہرہ، وظیفہ۔
"وظائف اور فیلو شپ کے لیے ضروری رقم کی بہم رسانی ناکافی ثابت ہوتی ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ١٧، جنوری، ١٢ )
٣ - ایک انجمن یا جماعت جس کے لیے ممبر منتخب ہوں جن کے خیالات وغیرہ ایک جیسے ہوں۔ (فیروز اللغات)
  • fellowship