فیلڈ اسسٹنٹ

( فِیلْڈ اِسِسٹَنْٹ )
{ فِیلْڈ + اَسِس + ٹَنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ دخیل جو دو اسما 'فیلڈ' اور 'اسسٹنٹ' کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا۔ اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "چاول، دستور کاشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فِیلْڈ اَسِسٹنْٹس [فِیلْڈ + اَسِس + ٹَنْٹس]
١ - زراعت یا بیرونی کام کی دیکھ بھال میں مدد کرنے والا شخص۔
"یہ کتاب زمیندار اور فیلڈ اسسٹنٹ صاحبان کے لیے مرتب کی گئی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، چاول، دستورِ کاشت، ٨ )
  • field assistance