فیروزہ

( فِیروزَہ )
{ فی + رو (و مجہول) + زَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی  فِیروزَہ

فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : فِیروزے [فی + رو (و مجہول) + زے]
جمع   : فِیروزے [فی + رو (و مجہول) + زے]
١ - ایک مشہور جواہر جس کا رنگ سبز، نیلگوں یا آسمانی ہوتا ہے۔
"پنکی چاند، اس شلوار کے سوٹ کے ساتھ فیروزے کا سوٹ پہنو نا۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٢١ )
  • a turquoise (commonly regarded as a stone that brings good luck)