فن شاعری

( فَنِ شاعِری )
{ فَنے + شا + عِری }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'فن' کو عربی ہی سے مشتق اسم شاعری سے بذریعہ کسرۂ اضافت ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٧ء کو"کلیات اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شعر کہنے کا ہُنر، شاعری کا ہُنر، شاعری کے معائب و محاسن کا علم۔
 توجہ اپنی ہو کیا فن شاعری کی طرف نظر ہر ایک کی جاتی ہے عیب ہی کی طرف      ( ١٨٦٧ء، کلیاتِ اکبر، ٢٣:١ )