فن خطاطی

( فَنِ خَطّاطی )
{ فَنے + خط + طا + طی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'فن' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'خطاطی' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "سندھ اور نگاہِ قدرشناس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : فُنُونِ خَطّاطی [فُنُو + نے + خَط + طا + طی]
١ - کتابت کا فن، خوش خطی کا ہنر، فن خوش نویسی۔
"اس نے سندھیوں کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا جس کی جھلکیاں ان کے ادب، فن خطاطی، آرٹ اور فن تعمیر میں پائی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہِ قدر شناس، ٤٩ )