پراکرت سے ماخوذ اسم 'ڈنڈا' کی تصغیر 'ڈنڈی' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغۂ امر 'دار' لگانے سے مرکب 'ڈنڈی دار' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "دانہ و دام" میں مستعمل ملتا ہے۔