ڈویژن

( ڈَوِیژَن )
{ ڈِوِی + ژَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Division  ڈَوِیژَن

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "مکمل مجموعۂ لکچرز و اسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ڈِوِیژَنوں [ڈِوِی + ژَنوں (و مجہول)]
١ - علاقہ، حصہ، تعلقہ، کمشنری۔
"ہزارہ ڈویژن کی اکثریت ضلع کوہاٹ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں باختلاف لہجہ ہند کو زبان رائج ہے۔"      ( ١٩٧٧ء، سائیں احمد علی، ١١ )
٢ - فوج کی وہ جماعت جو دو یا تین بریگیڈوں پر مشتمل ہو۔
"بریگیڈ یا ڈویژن کو فارمیشن بھی کہتے ہیں۔"    ( ١٩٧٣ء، پاکستان کا المیہ، ف )
٣ - فوج یا بیڑے کا معین حصہ جو ایک افسر کے ماتحت ہو۔
"انور پاشا (لڑکی کا مشہور قائد و سیاست دان) . نے وزارت خارجہ روس سے اجازت لینا چاہی کہ ترک اسیران جنگ اور مسلمانان قفقار سے رسالے کے دو ڈویژن تیار کر کے انھیں اپنے زیر کمان اناطو لیا جائے۔"    ( ١٩٦٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٤٨٤:٣ )
٤ - درجہ، کلاس، امتحان کے نتیجے میں امیدواروں کی نمبروں کے لحاظ سے تقسیم۔
"مولانا (مولانا تاجور نجیب آبادی) بولے "تم نے (جگن ناتھ آزاد) بتایا ہے کہ ڈویژن تمہاری اچھی ہے مشکل پیش نہیں آئے گی۔"١٩٧٤ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٧
٥ - ذیلی شق یا فرع، شاخ۔
"کبھی ایسا اتفاق پیش آتا ہے کہ . ایک جماعت کے کم استعداد لڑکے علیحدہ اور اچھی استعداد کے لڑکے علیحدہ دو ڈویژن بنانی پڑتی ہیں۔"    ( ١٨٩٨ء، سرسید، مکمل مجموعۂ لکچرز و اسپیچز، ٤١١ )
٦ - [ سائنس ] علیحدہ شق، صفت کے اعتبار سے الگ گروہ۔
"سکمپر (Schimper) نے ١٨٧٩ء میں برائیو فائیٹا کو ایک ڈویژن (Division) کا درجہ دیا۔"    ( ١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ١٠ )
٧ - مکمل جماعت، گروہ۔
"ڈویژن Division یہ سب سے بڑی Unit ہے اس میں بے شمار گروپ شامل ہیں۔"    ( ١٩٨١ء، آسان نباتیات، ١٤٠ )
٨ - محکمہ، شعبہ۔
"غیر رسمی کیفیت عموماً فائل کے اوپر ہی لکھی جاتی ہے اور پوری فائل ہی دوسرے ڈویژن کو بھیج دی جاتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ٦ )