ڈھیل ڈھال

( ڈِھیل ڈھال )
{ ڈِھیل + ڈھال }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'ڈھیل' کے ساتھ حرف تابع 'ڈھال' لگانے سے مرکب 'ڈھیل ڈھال' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو"تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تاخیر، التوا، دیر، ٹال مٹول۔
 میں خوب جانتی ہوں کہ ہے کیوں یہ ڈھیل ڈھال پہچانتی ہوں خوب کبیرن تری یہ چال      ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٧٢ )