انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'ڈیلٹا' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'ڈیلٹائی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "جدید عالمی معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - دریائی دہانے کی زمین، ڈیلٹا سے منسوب یا متعلق۔
"جنوب مشرقی ایشیا کے ڈیلٹائی خطے دریائے سندھ کی وادی اور دریائے نیل کی زرخیز تراب زرعی آبادی کی پرورش کرتی ہے۔"
( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٩٥ )