اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جہاز کی کھلی چھت جہاں مسافر کرسیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں، عرشہ۔
"کھانا کھانے کے بعد ہم سب ڈیک پر گئے۔"
( ١٨٨١ء، رسالہ تہذیب الاخلاق، ١٤ )
٢ - جہاز کا وہ حصہ، عرشہ جہاں سامان اور نچلے درجہ کے مسافر رہتے ہیں۔"تمہارے دادا جہاز کے ڈیک میں بوریوں میں چھپ کر سمندر پار چلے گئے۔"1987ء، حصار، 68
٣ - کسی مشین، ڈبے یا خانے کی اوپری سطح یا ڈھکنا۔
"ڈیک پر ٹیپ (Tap) کو چلانے کے لیے دو گراریاں ہوتی ہیں۔"
( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ١٥٠ )