ڈیڑھی

( ڈیڑھی )
{ ڈے + ڑھی }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ صفت 'ڈیڑھ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'ڈیڑھی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦١ء کو "ہماری موسیقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ طبلہ نوازی ]  طبلے کی ایک پوری اور ایک آدھی یعنی ہلکی ضرب کا سلسلہ، ایک تال پوری اور دوسری نصف یعنی ہلکی ضرب۔
"انہوں نے صرف دو بنیادی تالیں اختیار کیں، ڈیڑھی اور دو تالی جن کی سنگت سے ساری دھنیں گائی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ٣١ )