ٹھیکے دار

( ٹھیکے دار )
{ ٹھے + کے + دار }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ٹھیکے' کے ساتھ فارسی مصدر 'داشتن' سے مشتق صیغہ امر 'دار' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء میں "مکتوبات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : ٹھیکے داران [ٹھے + کے + دا + ران]
جمع غیر ندائی   : ٹھیکے داروں [ٹھے + کے + دا + روں (و مجہول)]
١ - اجارہ دار، وہ شخص جس نے ٹھیکہ لیا ہو۔
"وہ . تحصیل محاصل کے ٹھیکے دار ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٨:٣ )