ٹی این ٹی

( ٹی این ٹی )
{ ٹی + این (ی مجہول) + ٹی }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'ٹی این ٹی' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "کیمیاوی سامان حرب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ سائنس، ملٹری ]  ٹرائی نائٹرو ٹولون یا ٹولین کی تخفیف، بہت ہی قوت سے پھٹنے والا مادہ (جنگ عظیم میں استعمال ہوا تھا)
"ٹرائی نائٹروجن تو ٹی این ٹی کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک اور موت کی نیند سلانے والی شے ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، کیمیاوی سامان حرب، ١٥٤ )