ٹیسٹ میچ

( ٹیسْٹ مَیچ )
{ ٹیسْٹ (ی مجہول) + مَیچ (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ٹیسٹ اور میچ' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٤ء میں "قطعات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹیسْٹ مَیچز [ٹیسْٹ (ی مجہول) + مَے (ی لین) + چِز]
جمع غیر ندائی   : ٹیسْٹ مَیچوں [ٹیسْٹ (ی مجہول) + مَے (ی لین) + چوں (و مجہول)]
١ - کرکٹ وغیرہ کے کئی مقابلوں میں سے ایک مقابلہ جو عموماً دو ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے۔
 ہو رہے ہیں ہندو پاکستان میں جو ٹیسٹ میچ ان کا ہر ہر کھیل اک تاریخ دہرانے لگا      ( ١٩٥٢ء، قطعات، ٤١٠:١ )