اطاق

( اُطاق )
{ اُطاق }
( ترکی )

تفصیلات


ترکی زبان سے اسم جامد ہے۔ اصل لفظ 'اوتاغ' ہے۔ فارسی میں 'اطاق' ہی مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "ربط ضبط" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اُطاقوں [اُطا + قوں (و مجہول)]
١ - کمرہ
"ہیٹ اور چھڑی دربان کے سپرد کر کے زینے پر چڑھے اور اطاق قمار میں داخل ہو گئے۔"      ( ١٩٤٤ء، صید و صیاد، حامد حسین قادری، ٩٩ )
٢ - مردانہ نشست کا کمرہ یا مکان، بیٹھک (عموماً بول چال میں مستعمل)۔
  • (rare) room