ٹیلی گرافی

( ٹیلی گِرافی )
{ ٹے + لی + گِرا + فی }
( انگریزی )

تفصیلات


Telegraphy  ٹیلیگِرافی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں "برقابی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تار برقی کا فن یا صفت، تلفرافی۔
"دو فاصلوں کے درمیان بغیر تار اشارات پہنچانے کے طریقے کا نام بے تار کی برقی یا وائرلیس ٹیلی گرافی ہے۔"      ( ١٩١١ء، برقابی، ١ )