جزو اعظم

( جُزْوِ اَعْظَم )
{ جُز + وے + اَع + ظَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جزو' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم تفضیل 'اعظم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء میں "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ اصل حصہ جس کے بغیر تکمیل نہ ہو، لازمہ۔
"تعلیم قدیم کا ایک جزو اعظم سفر تھا۔"      ( ١٩٢٥ء، فلسفیانہ مضامین، ٥٣ )
٢ - [ مجازا ]  بھنگ
"جزو اعظم بھنگ کے اصطلاحی ناموں میں سے ایک ہے۔"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٩٢:٢ )
  • اَہْم حِصَّہ