جسمی رنگ

( جِسْمی رَنْگ )
{ جِس + می + رَنْگ (ن مغنونہ) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'جسمی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رنگ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء کو "نفسیاتی اصول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جِسْمی رَنْگوں [جِس + می + رَن (ن مغنونہ) + گوں (و مجہول)]
١ - کسی جسم (حیوانی یا اشیا) کا اپنا فطری رنگ۔
"ہم ان اصطلاحات کو صرف اشکال یا اشیاء کے لیے استعمال کرتے ہیں یہ جسمی رنگ ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٣١ء، نفسیاتی اصول، ١٦٣ )