جغرافیہء طبعی

( جُغْرافِیَہءِ طَبْعی )
{ جُغ + را + فِیَہ + اے + طَب + عی }

تفصیلات


اصلاً یونانی لفظ 'جیو گرافی' سے مشتق عربی زبان میں اسم 'جغرافی' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'طبعی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٦ء میں "جغرافیہ طبعی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - علم جغرافیہ کی وہ قسم جس میں زمین کی طبعی تقسیم اور اس کے طبعی تغیرات حالات اور آب و ہوا وغیرہ کا بیان کیا جاتا ہے۔
"ان تمام حالات و کیفیات . کے مجموعہ کو وسیع معنوں میں جغرافیہ طبیعی سے موسوم کرتے ہیں۔"      ( ١٩٠٩ء، تاریخ تمدن، ١٦٧ )