جائنٹ مجسٹریٹ

( جائِنْٹ مَجِسْٹْریٹ )
{ جا + اِنْٹ + مَجِسْٹ + ریٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسماء 'جائنٹ' اور 'مجسٹریٹ' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء میں "مرحوم دہلی کالج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : جائِنْٹ مَجِسْٹْریٹْس [جا + اِنْٹ + مَجِسْٹ + ریٹْس (ی مجہول)]
١ - مجسٹریٹ کا نائب، شریک مجسٹریٹ۔
"مسٹر بلک چیف کمشنر اس وقت جائنٹ مجسٹریٹ تھے۔"      ( ١٩٣٦ء، ریاض، نثر ریاض، ٩٢ )