جادو بھرا

( جادُو بَھرا )
{ جا + دُو + بَھرا }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جادو' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'بھرنا' سے مشتق صیغہ ماضی مطلق 'بھرا' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : جادُو بَھری [جا + دُو + بَھری]
جمع   : جادُو بَھرے [جا + دُو + بَھرے]
جمع غیر ندائی   : جادُو بَھروں [جا + دُو + بَھروں (و مجہول)]
١ - پر سحر و فن (مراد) موثر، دل پر اثر کرنے والا، موہ لینے والا۔
"جادو بھرے الفاظ اور اس کے پردرد نغموں کو حیرت و استعجاب سے یاد کر کے افسوس کر رہے تھے۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١، ٣٨:٣ )