جادو بیانی

( جادُو بَیانی )
{ جا + دُو + بَیا + نی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جادو' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'بیان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "انور دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( واحد )
جمع غیر ندائی   : جادُو بَیانِیاں [جا + دُو + بَیا + نِیاں]
١ - جادو بیاں کا اسم کیفیت، غیر معمولی تاثیر والی بات، خوش گفتاری، شیریں کلامی۔
"اس کی فصاحت لسانی اور جادو بیانی نے بعض اوقات ایسے کمالات دکھائے کہ خود پوپ کے مقدس دربار کو اس کا احسان مند ہونا پڑا۔"      ( ١٩٠٧ء، شوقین ملکہ، ١٠٠ )