تفصیلات
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جال' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦١ء میں "الف لیلہ نو منظوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( واحد )
١ - فریب دہی، مکر سازی۔
"حکیم صاحب کو اگرچہ اور جال بندیوں کی اطلاع کماحقہ نہ تھی۔"
( ١٩٠٠ء، ذات شریف، ٣٢ )
٢ - محاصرہ، ناکہ بندی۔
"یہ منصوبہ شروع ہی سے . محدود نہ تھا شہر اور قلعہ میں بھی جال بندی تھی۔"
( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٢٨٦ )