جامع الفاظ

( جامِع اَلْفاظ )
{ جا + مِع + اَل + فاظ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جامع' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'لفظ' کی جمع 'الفاظ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٧ء میں "نپولین اعظم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - مکمل الفاظ، ایسے الفاظ جو تمام مطالب پر محیط ہوں۔
"میں ہر معاملہ کو صاف علانیہ اور اختصار کے ساتھ جامع الفاظ میں کہہ دیتا ہوں۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٣٠٠:٣ )