جامع الکمال

( جامِعُ الْکَمال )
{ جا + مِعُل (ا غیر ملفوظ) + کَمال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جامع' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'کمال' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء میں "سخندان فارس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : جامِعُ الْکَمالات [جا + مِعُل + کَما + لات]
١ - وہ جس میں تمام خوبیاں ہوں، وہ جو تمام علوم و فنون جانتا ہو۔
"ایسے جامع الکمال آدمی کہاں پیدا ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٢٨ء، آخری شمع، ٧٩ )